پینسلوینیا: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2100 تک زمین پر موجود 80 فی صد گلیشیئر پگھل سکتے ہیں۔ امریکا کی کارنیگی میلن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے زمین کو درپیش مختلف گرین ہاس گیس کے اخراج کے سبب ہونے والے برف کے پگھلاکا اندازہ لگایا۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ زمین کا درجہ حرارت اگر 1.5 ڈگری سیلسیئس تک محدود بھی کر دیا جائے تو زمین پر موجود تقریبا نصف گلیشیئر پگھل سکتے ہیں۔ گلیشیئرز کا ختم ہونا مقامی آبی چکر پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے اور تودوں کے گرنے اور سیلابوں میں اضافے کا سبب ہوسکتا ہے۔ متعدد مطالعوں میں یہ بات بتائی جا چکی ہے کہ دنیا بھر میں گلیشیئرز گلوبل وارمنگ کے سبب تیزی سے پگھل رہے ہیں۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
اگلی صدی کے افتتاح تک 80 فی صد گلیشیئر ختم ہونے کا امکان
- by web desk
- جنوری 7, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1373 Views
- 2 سال ago