انٹرٹینمنٹ

امریکی گلوکارہ بلی ایلش کے گھر کا پتہ پونے 2 لاکھ افراد کو لیک

امریکی گلوکارہ بلی ایلش کے گھر کا پتہ پونے 2 لاکھ افراد کو لیک

امریکی گلوکارہ بلی ایلش کے گھر کا پتہ پونے دو لاکھ سے زائد افراد کو لیک ہوگیا۔ امریکا میں سٹیزن نامی ایک فون ایپ ہے جو شہریوں کو ان کے اطراف میں ہونے والے واقعات کی لمحہ با لمحہ خبر دیتی ہے۔ لاس اینجلس میں بلی ایلش کے والدین کے گھر پر مبینہ طور پر چوروں کے گھسنے کی خبر کا نوٹیفکیشن ایپ پر جاری ہوا جس میں گلوکارہ کا پتہ بھی صارفین کو چلا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ 78 ہزار صارفین کو بلی ایلش کے گھر کے پتے والا نوٹیفکیشن موصول ہوا۔ بعد ازاں ایپ نے اس گھر کو عام اسٹریٹ ایڈریس سے منسوب کیا، اس سے قبل اس پر لکھا تھا کہ یہ گلوکارہ کا گھر ہے۔ دوسری طرف پولیس نے بلی ایلش کے بچپن کے گھر میں گھسنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے