صحت

برسٹ کینسر بڑھانے والا پروٹین دریافت

برسٹ کینسر بڑھانے والا پروٹین دریافت

مانچیسٹر: سائنس دانوں نے انسان کیخلیوں میں پروٹین کا ایک نایاب متغیر دریافت کیا ہے جو ممکنہ طور پر اپنے اندر چھاتی کے سرطان کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یونیورسٹی آف مانچیسٹر کے محققین کا ماننا ہے کہ RAC1B نامی اس ویریئنٹ کو ہدف بنانیسے ممکنہ طورپر علاج کی تاثیر کو ڈرامائی حد تک بڑھا یا جاسکتا ہے۔اس طرح کے اگر اس پروٹین کی تبدیل شدہ قسم کسی طرح بدن میں کم کی جائے تو کیموتھراپی کی افادیت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ متغیر علاج کیلیے کینسر کے خلیوں کے مزاحم ادویات بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس پروٹین کا نہ ہونا کینسر کی رسولیوں کے نہ بننے کا سبب بنتا ہے اور اعضا پر اس کینہ ہونے کیکوئی نقصان دہ اثرات بھی نہیں ہوتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے