دنیا

افغانستان سے تیل نکالنے کیلیے طالبان نے چین سے معاہدہ کرلیا

افغانستان سے تیل نکالنے کیلیے طالبان نے چین سے معاہدہ کرلیا

کابل: افغانستان کے شمالی علاقے دریائے آمو کے قریب تیل نکالنے کے لیے چین کے ساتھ پہلا بین الاقوامی معاہدہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے اپنا پہلا بین الااقوامی معاہدہ 20 فیصد شراکت داری پر چین کے ساتھ کرلیا۔ 20 سالہ معاہدے میں طالبان حکومت کی شراکت داری آگے چل کر 75 فیصد تک ہوسکتی ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ افغان سرزمین سے نکلنے والے خام تیل کو ملک میں ہی ریفائن کیا جائے گا اور ہم تیل کے معاملے میں خودکفیل ہوجائیں گے۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید بتایا کہ چین کی گیس اور تیل کمپنی افغانستان کے 4 ہزار 500 کلومیٹر کے علاقے سے تیل نکالنے کا کام کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے