پاکستان

عمران خان اور جنرل (ر) باجوہ کو ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے کس نے کس پر وار کیا شاہدخاقان

عمران خان اور جنرل (ر) باجوہ کو ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے کس نے کس پر وار کیا شاہدخاقان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان اور جنرل باجوہ کو ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے کس نے کس پر وار کیا، ملک میں سیاست کھیلنا نہ تو باجوہ کا فرض تھا اور نہ ہی عمران خان کا، اگر آپ سیاست کھیلتے تو یقینا اس کھیل کیحالات وہی ہوتے جو آج ملک کے ہیں، عمران خان کہتے ہیں باجوہ نے سیاست کی ہے، جس نے بھی یہ سیاست کی ہے، اس کا پیمانہ آج ملک کے حالات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کے نظام سے باہر جائیں گے تو مسائل پیدا ہوں گے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے