کھیل

رمیز راجہ کو بھی پنشن ملے گی، نام فہرست میں شامل

رمیز راجہ کو بھی پنشن ملے گی، نام فہرست میں شامل

لاہور: سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ کا نام باقاعدہ طور پر پنشن پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔انہیں یکم جنوری سے 1 لاکھ 54 ہزار روپے ماہانہ پنشن ملا کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پنشن کے لئے کرکٹ بورڈ کے بنائے گئے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کردیے ہیں۔رمیز راجہ نے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں پنشن دی جائے۔رمیز راجہ کو پیشن پی سی بی قانون کے تحت دی جائے گی۔ مینجمنٹ کمیٹی کے ایک رکن نے ایکسپریس نیوز کے رابطے کرنے پر تصدیق کی ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کے بعد رمیز راجہ کے نام کے اضافے کے بعد لسٹ کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کرنے کے بعد رمیز راجہ بورڈ پر تنقید نہیں کرسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے