تجارت

پشاور میں روٹی 30 روپے کی ہو گئی

پشاور میں روٹی 30 روپے کی ہو گئی

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد 170 گرام کی روٹی 30 روپے پر فروخت کی جارہی ہے۔ نان بائی کے مطابق آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے پر روٹی کی قیمت بڑھائی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے ہے، نانبائیوں نے قیمت میں ازخود اضافہ کیا ہے۔ دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تندور مالکان نان کی قیمت 35 روپے جبکہ روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے