تجارت

پنجاب میں گندم کی قلت نہیں ہے محکمۂ خوراک پنجاب

پنجاب میں گندم کی قلت نہیں ہے محکمۂ خوراک پنجاب

محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاہور نعیم افضل کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گندم کی قلت نہیں ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم افضل نے کہا کہ صوبے میں گندم کا کوٹہ بڑھا کر 23 ہزار ٹن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خورد برد میں ملوث 100 ملوں کا کوٹہ لائسنس معطل کر کے انہیں مجموعی طور 11 کروڑ روپے کے جرمانے کیے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد 170 گرام کی روٹی 30 روپے کی فروخت کی جانے لگی۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے کی وجہ سے روٹی کی قیمت بڑھائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے