پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کے باعث کوئی وفات رپورٹ نہیں ہوئی۔ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں مزید 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 22 کی حالت تشویش ناک ہے۔ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 638 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 952 ہو چکی ہے۔