انٹرٹینمنٹ

داستانِ کابل تیونشا کی جگہ اونیت کور کو شامل کرنے کی افواہیں ختم

داستانِ کابل تیونشا کی جگہ اونیت کور کو شامل کرنے کی افواہیں ختم

ممبئی: ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ اور (علی بابا) داستانِ کابل کے سیٹ پر خودکشی کرنے والی تیونشا شرما کی جگہ اونیت کور کو شامل کرنے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 24 دسمبر 2022 کو (علی بابا) داستانِ کابل کے سیٹ پر خودکشی کرنے والی اداکارہ تیونشا شرما کیس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں لیکن آنجہانی اداکارہ کی جگہ اونیت کور کو شامل کیے جانے کی افواہیں گردش کررہیں تھی۔ ٹی وی ڈراموں کی بہترین اداکارہ اونیت کور کی والدہ سونیا نندرا نے بالآخر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان کی بیٹی علی بابا: داستانِ کابل میں تیونشا شرما کی جگہ نہیں لیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے