پاکستان

شہباز زرداری عمران تینوں ٹرائیکا ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہیں سراج الحق

شہباز زرداری عمران تینوں ٹرائیکا ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہیں سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہیرو شیما کے بعد جاپان معاشی طور پر سپر پاور بن گیا لیکن تین سیاسی ایٹم بم شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان تینوں ٹیرائیکا ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہیں۔ لاہور علامہ اقبال ٹان میں مہنگائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی ٹرائیکا نے توشہ خانہ، ایوانوں، عدالتوں، معیشت، صنعتوں، اخلاقیات و تعلیمی نظام کو تباہ کر دیا، ٹرائیکا نے ملکی نظریے سے غداری کرکے مل کر کشمیر کو بیچا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری، شہباز شریف اور عمران خان بار بار امریکا گئے جہاں بائیڈن اور ٹرمپ سے ملے، ٹرمپ سے ایک بار بھی ڈاکٹر عافیہ کی حوالگی کی بات نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے