انٹرٹینمنٹ

خواتین کا معاشی خود کفیل ہونا طلاقوں کی بڑی وجہ ہے نادیہ خان

خواتین کا معاشی خود کفیل ہونا طلاقوں کی بڑی وجہ ہے نادیہ خان

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکارہ نادیہ خان نے پاکستان میں طلاقوں کی شرح بڑھنے کی وجوہات بتائی ہیں۔ نادیہ خان کی اپنی دو شادیاں ختم ہوچکی ہے اور تیسری شادی سے قبل وہ کچھ عرصہ اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کرتی رہیں۔ ایک تازہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے سے وفاداری ختم ہورہی ہے، پرانے زمانے میں کسی لڑکی سے عشق لڑانا بہت مشکل تھا لیکن آج کل سوشل میڈیا کی وجہ سے سب عام ہوگیا ہے اسی لئے مردوں کو اپنی بیویوں سے بوریت محسوس ہوتی ہے اور وہ وفادار نہیں رہتے۔ نادیہ خان نے بتایا کہ ان کی کئی سہیلیاں شادی شدہ افراد سے عشق لڑارہی ہیں جو کہ مناسب نہیں ہے لیکن اس تمام عمل سے طلاقوں کی شرح بڑھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے