تجارت

برآمدات مزید کم صنعتیں بند ویلیو ایڈ ڈ ٹیکسٹائل سیکٹر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

برآمدات مزید کم صنعتیں بند ویلیو ایڈ ڈ ٹیکسٹائل سیکٹر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی: ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر نے برآمدات میں مزید کمی اور صنعتیں بند ہونے کے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ پیر کے روز پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے دفتر میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے چیف کوآرڈی نیٹر جاوید بلوانی نے پی ایچ ایم اے کے سینٹرل چیئرمین بابر خان، رفیق گوڈیل، جنید ماکڈا، مزمل حسین و دیگر نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برآمدات بڑھانے سے متعلق حکومت کے صرف دعوے سامنے آرہے ہیں لیکن عملی سمت غیرواضح ہے۔ حکومت کی ترجیحاتی فہرست میں برآمدی شعبہ تیسرے نمبر پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی صنعتکار مایوسی کے باعث تیزی سے بیرون ملک جانے لگے ہیں۔ پاکستان میں لیبر اور مینجمنٹ کے 75 لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے