اسلام آباد: آئی ایم ایف اور پاکستان نے پیر کو اپنی بات چیت میں کسی پیش رفت کا اعلان نہ کیا تاہم دونوں فریقوں نے آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان کیے بغیر گزشتہ 4ماہ میں ہونے والے بالمشافہ مذاکرات کو مثبت قرار دیا۔ غیر متوقع طور پر وزارت خزانہ نے ٹویٹ کیا کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار اور پاکستان کیلیے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں علاقائی معیشتوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا،مگر مذاکرات کا مقصد تو ایسے اقدامات پر اتفاق رائے تھا جو 9 ویں پروگرام کے جائزے کیلیے مذاکرات کے آغاز کو یقینی بنائیں جن کا مقصد ڈیفالٹ کے خطرے کو ٹالنا ہے۔