شمالی کیرولائنا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ورزش کرنے والوں کا باقاعدگی سے بادام کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے۔ فرنٹیئرز ان نیوٹریشن نامی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق یہ بتایا گیا کہ مطالعے میں شریک مرد و خواتین جنہوں نے ایک مہینے تک 57 گرام بادام روزانہ کھائے، ان کے خون میں ورزش کے فوری بعد زیادہ مقدار میں 12,13-dihydroxy-9Z-octadecenoic ایسڈ نامی مفید چکنائی پائی گئی۔ یہ مالیکیول جس کو آکسیلِپِن(آکسیڈائزڈ فیٹ) کہا جاتا ہے لائنولیئک ایسڈ سے بنتا ہے اور اس کے میٹابولک صحت اور توانائی پر مفید اثرات ہوتے ہیں۔