اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جینیوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر سے زائد رقم ملنا غیبی امداد سے کم نہیں، اتنی بڑی رقم کا پاکستان کو ملنا موجودہ اتحادی حکومت پر دنیا کے اعتماد کا اظہار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جینیوا کانفرنس کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکرہے جس نے پاکستان اور مصیبت زدہ عوام کے لیے بہتری کی راہ کھولی، 9 ارب ڈالر سے زائد رقم سیلاب متاثرین اور پاکستان کی بحالی کے لیے غیبی امداد سے کم نہیں، اتنی بڑی رقم کا پاکستان کو ملنا موجودہ اتحادی حکومت پر دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں ںے کہا کہ یہ اکائیوں اور بائیس کروڑ عوام کے اتحاد کی کامیابی ہے،