پاکستان

پاکستان کو توقع 8 ارب ڈالرز امداد کی تھی، ملے 11 ارب ڈالرز وزیرِ داخلہ

پاکستان کو توقع 8 ارب ڈالرز امداد کی تھی، ملے 11 ارب ڈالرز وزیرِ داخلہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو 8 ارب ڈالرز امداد کی توقع تھی جبکہ 11 ارب ڈالرز کی گرانٹ ملی۔ انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرانٹ مثبت پیش قدمی ہوگی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ عمرانی ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، ان کا مقبول ہونے کا ڈراما بھی جلد انجام کو پہنچے گا، جب پاکستان آگے بڑھ رہا تھا تو اس عمرانی ٹولے نے اس کا برا حال کیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسی سال ن لیگ اور اتحادی جماعتیں الیکشن جیت کر سفر کو آگے بڑھائیں گی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کل پرویز الہی، مونس الہی اور ان کے فرنٹ مین پر 3 ہزار ارب کا الزام لگا، اس لوٹ مار میں عمرانی ٹولہ، پرویز الہی اور ان کا بیٹا بھی ملوث تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے