انٹرٹینمنٹ

معروف اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر انتقال کر گئے

معروف اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر انتقال کر گئے

لاہور: معروف اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ معروف اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے، ان کو فالج کے ساتھ سانس کا مرض پہلے ہی لاحق تھا جو شدت اختیار کر گیا اور وہ اپنے خالق حقیقی کو جاملے۔ کامیڈی سیریز ففٹی ففٹی میں اپنے کام سے شہرت پانے والے ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گر گئے تھے جس کے باعث ان کے مہرے کی ہڈی فریکچر ہوگئی تھی، وہ لاہور میں نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کی تدفین کے لیے بیٹا فہد ماجد کراچی سے لاہور آئے گا اور میت کراچی لے کر جائے گا۔ ان کے بیٹے فہد نے بتایا کہ ان کی نماز جنازہ اور تدفین آج کراچی میں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے