تازہ ترین

جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی وزیراعظم

جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی جہاں 9.7 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ 4.2 ارب ڈالر امداد کا اعلان اسلامک ڈیولپمنٹ بینک نے کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ورلڈ بینک نے 2 ارب، ایشین انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ بینک نے 1 ارب ڈالر کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اے ڈی بی نے 500 ملین ڈالر جبکہ اٹلی نے 23 ملین یورو اور جاپان نے 77 ملین ڈالر کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ قطر نے 25 ملین ڈالر اور سعودی عرب نے 1 ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے