دنیا

3 ارب ڈالرز کا آئی ایم ایف پیکیج مصر کی فوج کا کردار کم کرنے کی یقین دہانی

3 ارب ڈالرز کا آئی ایم ایف پیکیج مصر کی فوج کا کردار کم کرنے کی یقین دہانی

مصر نے 3 ارب ڈالرز کے بیل آٹ پیکیج کے عوض آئی ایم ایف کو معیشت میں فوج کا کردار کم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کرنسی بحران، کمزور ہوتی ملکی کرنسی اور بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے مصر کو آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑا۔ آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ قاہرہ ناگزیر اصلاحات کیلئے رضامند ہے جس میں پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے، یہ صدر عبدالفتح السیسی کی ریاستی ملکیت پالیسی کا حصہ ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پالیسی میں تمام سرکاری کاروبار بشمول عسکری ملکیت کمپنیاں بھی شامل ہوں گی۔ پالیسی کے تحت، حکومت اسٹریٹیجک اہمیت کے شعبوں کی تعریف وضع کرے گی جبکہ غیر اسٹریٹیجک شعبوں سے خود کو الگ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے