لاہور: وزیر اعلی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر پرویز الہی اور کابینہ کو مزید ایک روز کی مہلت دیتے ہوئے گورنر کے نوٹس پر حکم امتناع جاری کردیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ درخواست پر سماعت کی۔ لارجر بینچ میں جسٹس چوہدری اقبال، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس عاصم حفیظ شامل تھے۔ سماعت کے آغاز میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے استفسار کیا کہ معاملہ حل نہیں ہوا، جس پر وکیل گورنر پنجاب خالد اسحاق نے کہا کہ یہ اعتماد کا ووٹ لیں گے تو حل ہوگا۔