علاقائی

آٹے کی قیمتوں میں اضافہ صوابی میں نان بائیوں نے تندور بند کر دیے

آٹے کی قیمتوں میں اضافہ صوابی میں نان بائیوں نے تندور بند کر دیے

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے تندور بند کر دیے۔ نان بائیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 170 گرام کی روٹی پر 10 روپے بڑھائے جائیں جبکہ 20 روپے کی روٹی اب 30 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔ نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمت بڑھانا ہماری مجبوری ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر ہے، روٹی مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے