ٹانک: تجوڑی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے وکلا پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر سینئر قانون دان جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تجوڑی کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے وکلا کی گاڑی کو گولیوں سے چھلنی کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سینئر قانون دان دلنواز جاں بحق ہوگئے جب کہ ساتھی وکلا مصطفی اور ابرار زخمی ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ تھانہ گل امام کی حدود میں پیش آیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گل امام کی پولس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کروایا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وکلا ضلع کچہری سے چھٹی کر کے اپنے گاں اماخیل جا رہے تھے۔