تازہ ترین

پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی سے اعتماد کے 186 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی سے اعتماد کے 186 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور: وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اسمبلی سے 186 اراکین کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا، ووٹنگ کی کارروائی کے دوران متحدہ اپوزیشن نے بائیکاٹ کر کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا، اسپیکر نے اراکین کو ایوان میں بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائیں اور پھر اجلاس 12 بج کر پانچ منٹ تک ملتوی کر کے قانونی تقاضوں کو پورا کیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے حکومت کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا اور سینئر وزیر راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال کے نام پکار کر انہیں قرار داد پیش کرنے کی ہدایت کی، قانون کے مطابق کارروائی سے قبل پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں اور پھر دروازے بند کر دیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے