کراچی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کو مبیبہ طور پر اس کے شوہر نے قتل کیا ہے۔ کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی کے علاقے ہزارہ گوٹھ جعفری امام بارگاہ کے قریب گھر سے خاتون کی گلہ کٹی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او وقار قیصر کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات دوسری منزل پر بنے ہوئے ایک کمرے کے مکان میں ہوئی تھی جب کہ مقتولہ کی شناخت 38 سالہ عذرہ کے نام سے کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ میاں اور بیوی میں گھریلو پریشانیوں پر جھگڑے ہوتے تھے اور شبہ ہے کہ خاتون کو اس کے شوہر عرفان نے مبینہ طور پر قتل کیا ہے۔