پاکستان

پنجاب حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی کارروائی دھوکے سے چلائی رانا ثنا اللہ

پنجاب حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی کارروائی دھوکے سے چلائی رانا ثنا اللہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی کارروائی دھوکے سے چلائی، پنجاب حکومت کے پاس تمام کوششوں کے باوجود نمبر پورے نہیں تھے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا عدالت میں مقف اور ہے، رائے شماری پر 2 ارکان کو نگران مقرر کرنا چاہیے تھا، یہ اعتماد کے ووٹ کا جو نمبر شو کریں گے وہ جعلی ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اس وقت تمام کارروائی جعلی ہوگی، رات 12 بجے کے بعد دوسرا یجنڈا جاری کیا گیا اس لیے پنجاب اسمبلی کا آج کا اجلاس غیر آئینی ہے، تسلیم نہیں کرتے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے