اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں، وافر مقدار میں ذخائز موجود ہیں ناجائز منافع خوری کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا ملک میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزوں و ناجائز منافع خوری کے حوالے سے اعلی سطحی ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں وزیرِاعظم نے ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور صوبوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ پاسکو کے ذخائر سے فلور ملز تک گندم کی ترسیل مزید تیز کی جائے، 1.3 ملین میٹر ٹن گندم درآمدی گندم کا اسٹاک بھی ملک میں پہنچ گیا ہے جبکہ جنوری کے آختتام تک مزید اتنا ہی اسٹاک پہنچ جائے گا۔