صحت

وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ کے استعمال سے جِلد کے سرطان کے امکانات کم ہوجاتے ہیں

وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ کے استعمال سے جِلد کے سرطان کے امکانات کم ہوجاتے ہیں

ہیلسنکی: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ افراد جو وٹامن ڈی کی سپلیمنٹ کا باقاعدہ استعمال کرتے ہیں اس کے نتیجے میں ان کے جِلد کے سرطان میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ایسٹرن فِن لینڈ اور کوپیو یونیورسٹی ہاسپٹل کی جانب سے مشترکہ طور پر کی جانے والی تحقیق میں ماہرینِ جلدی امراض کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ لوگ جو باقاعدگی سے وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ کھاتے ہیں ان کے سپلیمنٹ استعمال نہ کرنے والوں کی نسبت میلینوما میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ وٹامن ڈی انسانی جسم کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے اور بیماریوں کے حوالے سے بھی اس کا اہم کردار ہو سکتا ہے۔ ماضی میں وٹامن ڈی اور جِلد کے کینسر کے درمیان تعلق کو متعدد بار زیرِ مطالعہ رکھا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے