کراچی: سندھ حکومت نے کراچی، حیدر ا?باد، دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے، نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ہے۔ کراچی میں حکومتِ سندھ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ ، شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے باقی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات معمول کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی کے احتجاج اور دھمکی پر نہیں کیا گیا تاہم ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں پر تحفظات تھے۔ یہ فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔