انٹرٹینمنٹ

بھارتیوں کو پاکستان کے بارے میں کچھ پتا نہیں صنم سعید

بھارتیوں کو پاکستان کے بارے میں کچھ پتا نہیں صنم سعید

کراچی: پاکستانی اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کو عام پاکستانیوں کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں صنم سعید نے کہا کہ پاکستان میں کئی نسلیں بالی وڈ کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئیں۔ پاکستانی بھارت کے رہن سہن، کھانوں، لباس اور ثقافت کے بارے میں جانتے ہیں۔ صنم سعید کا مزید کہنا تھا کہ اس کے برعکس بھارتیوں کو پاکستان کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔ پاکستانی خواتین کے ملبوسات سے لے کرکھانوں تک عام بھارتی کچھ نہیں جانتا۔ پاکستانیوں کو مدھو بالا سے لے کر کرینہ کپور اوردپیکا پڈوکون تک کی اداکاراوں سے متعلق ہر بات اور چیز کا علم ہے لیکن بھارتیوں کو پاکستان اور اس سے متعلق کسی چیز کا کوئی علم نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے