کھیل

بابراعظم کا ایک فارمیٹ میں کپتان بنانے پر غور شروع

بابراعظم کا ایک فارمیٹ میں کپتان بنانے پر غور شروع

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب پرفارمنس پر بابراعظم کو محض ایک فارمیٹ میں ٹیم کا کپتان بنانے پر غور شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد بابراعظم کو محض ایک فارمیٹ میں کپتان بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔ رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ہوم سیزن کے اختتام پر بابراعظم کی کپتانی کے مستقبل فیصلہ ہوگا جبکہ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے مدت ملازمت کے حوالے سے معاہدہ بھی فروری میں مکمل ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے