صحت

ڈپریشن دور کرنے والا دنیا کا پہلا مائیکرو پیوند

ڈپریشن دور کرنے والا دنیا کا پہلا مائیکرو پیوند

نیویارک: مشہور ٹیکنالوجی انٹرپرونیئر میرون گریبیز اور ان کی ٹیم نے دنیا بھر میں ڈپریشن سے متاثرہ کروڑوں افراد نے ایک امپلانٹ (پیوند) بنایا ہے جو اپنی نوعیت کی پہلی ایجاد ہے۔ اسے کھال کے نیچے رکھا جاسکتا ہے جو وقت پڑنے پر سرگرم ہوکر یاسیت کو دور کرتا ہے۔ اسے ڈپریشن دور کرنے والی ڈجیٹل گولی کا نام دیا گیا ہے جسے کھوپڑی میں لگایا جاسکتا ہے۔ انسانی ناخن کے برابر پیوند کے دو حصے ہیں ایک میں پورا برقی نظام ہے جسے لباس کے بٹن کے برابر بنایا گیا ہے۔ اسے کھوپڑی کی کھال کے قریب یا اسی جگہ لگایا جاتا ہے۔ دوسرا پریسکرپشن پوڈ ہے جو خود بہت چھوٹا ہے اور اسے بالوں میں چپکایا جاسکتا ہے کیونکہ یہ وائرلیس طریقے سے پیوند کو توانائی پہنچاتا رہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے