لندن: ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے زمین سے 2 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود ستاروں کے جھرمٹ کی تصویر عکس بند کی ہے جس میں کائنات کے ابتدائی دور میں بنتے ستاروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی جانب سے جاری کی گئی NGC 346 نامی ستاروں کے اس مجمع کی تازہ ترین تصویر میں دراصل ستاروں کی 10 ارب سال پرانی تصویر ہے۔ سائنس دانوں کی جانب سے اس جھرمٹ، جو چھوٹے سے ایک میگلینِک بادل میں موجود ہے، میں خصوصی طور پر دلچسپی لی گئی ہے کیوں کہ یہ ابتدائی وقت کی کائنات سے مشابہ ہیں جب ستارہ سازی کا عمل اپنے عروج پر تھا۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
کائنات کے ابتدائی دور میں بنتے ستاروں کی تصویرعکس بند
- by web desk
- جنوری 13, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1505 Views
- 2 سال ago