پاکستان

نئی اسٹیبلشمنٹ موجودہ حکومت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی عمران خان

نئی اسٹیبلشمنٹ موجودہ حکومت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نئی اسٹیبلشمنٹ موجودہ حکومت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔ اگر ان کا خیال ہے کہ یہ نگران سیٹ اپ کو طول دے لیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔ لاہور میں اینکر پرسنز سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ مونس الہی نے موجودہ صورتحال میں بہت اچھا کردار ادا کیا ہے اور میرا خیال ہے ق لیگ آگے چل کر پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمیں لگ رہا تھا کہ ہمارے 186 ارکان پورے نہیں ہو پائیں گے لیکن ہم نے ارکان پورے کر کے دکھا دیے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوری بعد خیبرپختونخوا کے اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے