تہران: ایرانی عالم محمد مہدی حسینی ہمدانی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں خشک سالی کا سامنا اس وجہ سے ہے کیوں کہ خواتین گلی محلوں میں ننگے سر گھوم رہی ہیں۔ العربیہ نیوز کے مطابق ایرانی عالم نے یہ بات جمعے کے خطبے میں کہی، عالم محمد مہدی حسینی نے ریاستی اداروں سے حجاب نہ پہننے والی خواتین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ عالم محمد مہدی حسینی ہمدانی نے یہ بھی کہا کہ شریعت اور ملکی قانون کے مطابق خواتین کو اپنا سر ڈھانپنا چاہیے لیکن گلی محلوں اور شاپنگ مالز میں خواتین ننگے سر گھوم رہی ہیں۔ ایک اسلامی ریاست میں اس چیز کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ ایرانی عالم نے کہا کہ بارشوں میں کمی اور خشک سالی کی ایک وجہ خواتین کا بے حجاب ہو کر پھرنا ہے –