پاکستان

ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے بلاول بھٹو

ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے درخواست ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں، امید ہے ایم کیوایم الیکشن میں حصہ لے گی۔ اپنے حالیہ بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہوں تاکہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کام کریں، ایم کیو ایم ایک پرانی جماعت ہے اسے سیاسی میدان میں اترنا چاہیے، امید ہے ایم کیو ایم الیکشن میں حصہ لے گی، اس وقت ہمارا فوکس اس وقت انتخابات ہر ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام بڑی تعداد میں باہر نکل کر اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کریں اور بلدیاتی نمائندوں کو منتخب کریں۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ عمران خان خدمت کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کی سوچ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے