کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بلدیاتی الیکشن لڑنیکا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ کراچی کی حلقہ بندیوں کے معاملے پر رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس جاری تھا جس میں بڑے فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا جبکہ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، مصطفی کمال، خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر رہنما موجود ہیں اور اجلاس ختم ہونے تک تمام رہنماں کو بہادرآباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بہادر آباد میں ایک فل کورم اجلاس ہوگا جس میں پارٹی کنوینر مقبول صدیقی کی جانب سے اہم اعلانات متوقع ہیں، اہم رہنمائوں کے اجلاس میں تحفظات، حلقہ بندیاں اور ایم کیو ایم کے آخری آپشنز بھی زیر بحث آئیں گے۔