انٹرٹینمنٹ

عرفی کیخلاف شکایت، پولیس نے انکوائری کیلئے طلب کرلیا

عرفی کیخلاف شکایت، پولیس نے انکوائری کیلئے طلب کرلیا

متنازع بھارتی سلیبریٹی عرفی جاوید کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون رہنما چترا کشور واگ کی شکایت پر پولیس نے انکوائری کیلیے طلب کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنما نے سلیبریٹی کیخلاف لباس سے متعلق پولیس کو شکایت درج کروائی تھی۔ خاتون سیاستدان نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ عرفی جاوید ممبئی کی سڑکوں پر غیرمناسب لباس پہن کر اپنے جسم کی نمائش کرتی پھرتی ہیں۔ چترا کشور واگ نے اپنی درخواست میں تحریر کیا کہ کوئی سوچ نہیں سکتا کہ آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی کو کوئی اس طرح پریشان کن انداز میں بھی استعمال کرسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ اگر عرفی اسی طرح سے رہنا چاہتی ہیں تو وہ چار دیواری کے اندر رہ کر یہ کام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے