کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ ایم کیو ایم کے مطالبات اور سندھ حکومت کے خطوط کے باوجود آج کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، ہفتے کو شہر کے تمام اضلاع میں قائم ڈسپیج سینٹر سے پولنگ میٹریل کی تقسیم میں تاخیر دیکھی گئی، کئی مقامات پر پریزائیڈنگ افسران بھی دیر سے پہنچے، بیلٹ باکس، بیلٹ پیپر، انک اور دیگر سامان شام تک تقسیم کیا جاتا رہا۔