کھیل

غیر ملکی کوچ کا تقرر وقت کم آپشنز محدود بورڈ پریشان

غیر ملکی کوچ کا تقرر وقت کم آپشنز محدود بورڈ پریشان

ابوظبی: غیرملکی کوچ کا تقرر کرنے کیلیے پاکستان کے پاس وقت کم رہ گیا، ورلڈکپ کے سال میں تیاریوں کا بھی جلد آغاز کرنا ہوگا۔ پاکستانی ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کے عہدے کی معیاد مکمل ہونے والی ہے، پی سی بی کی نئی انتظامیہ پہلے ہی انھیں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر چکی، مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے غیر ملکی کوچ کے تقرر کا فیصلہ کرتے ہوئے سب سے پہلے سابق کوچ مکی آرتھر سے رابطہ کیا البتہ ان کے ساتھ معاملات طے نہ ہو سکے۔ ٹاپ کوچز میں شمار ہونے والے ٹام موڈی نے گزشتہ دنوں کرکٹ پاکستان کو انٹرویو میں اس دوڑ کا حصہ ہونے میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی تھی، اب اینڈی فلاور نے بھی خود کو الگ کر لیا،یوں پاکستان کے پاس آپشنز محدود ہوتے جا رہے ہیں،ورلڈکپ کا سال ہونے کی وجہ سے تیاریوں کا جلد آغاز کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے