دنیا

بھارتی سپریم کورٹ نے 3 ہزار ملازمین کیلئے فٹنس سینٹر کھول دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے 3 ہزار ملازمین کیلئے فٹنس سینٹر کھول دیا

بھارتی عدالتوں میں 5 کروڑ سے زائد کیسز زیر التوا ہیں لیکن عدالتی اصلاحات کے بجائے سپریم کورٹ کے 3 ہزار ملازمین کیلئے ہیلتھ اینڈ فٹنس سینٹر کھول دیا گیا ہے۔ ہیلتھ سینٹر کا افتتاح سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دھاننجیا یشونت کی موجودگی میں کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے دو ٹرینرز بھی مقرر کیے ہیں جبکہ خواتین اور مرد ملازمین کیلئے ورزش کے علیحدہ علیحدہ اوقات کار طے ہوئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے ملازمین ججز کے ساتھ کام کی رفتار برقرار رکھنے کیلئے بہت کام کرتے ہیں، دراصل یہی ملازمین سپریم کورٹ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ان ملازمین کی صحت اور فٹنس عدالت کی بنیادی ترجیح ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے