پاکستان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ن لیگ نے تین ناموں پر غور شروع کردیا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ن لیگ نے تین ناموں پر غور شروع کردیا

لاہور: نگراں وزیراعلی پنجاب کے لیے مسلم لیگ (ن) نے تین ناموں پر غور شروع کردیا جب کہ قیادت نے مزید نام بھی طلب کیے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد اب نگراں وزیراعلی کے تقرر کے لیے ن لیگ نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا۔پارٹی کی جانب سے جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے، سابق بیورو کریٹ ناصر مسعود کھوسہ اور جسٹس جواد ایس خواجہ کے ناموں پر غور ہوگا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت نے سینئر رہنماں سے نگراں وزیراعلی کے لیے مزید نام بھی طلب کرلیے۔ واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے قائم مقام وزیراعلی چوہدری پرویز الہی اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو نگراں وزیراعلی کی تقرری کے لیے خط لکھ رکھا ہے، حمزہ شہباز اس وقت بیرون ملک موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے