سا ئنس و ٹیکنالوجی

ہاتھ سے کپڑوں کی دھلائی مائیکرو پلاسٹک آلودگی کم کرنے میں مددگار

ہاتھ سے کپڑوں کی دھلائی مائیکرو پلاسٹک آلودگی کم کرنے میں مددگار

ہنگژو: سمندر میں موجود چھوٹے سے پلینکٹن سے لے کر وہیل تک سب مائیکروپلاسٹک سے متاثر ہیں۔ اس آلودگی کی بڑی وجہ سائنتھیٹک کپڑوں(نائلون وغیرہ جیسیفائبرز) کا دھویا جانا ہے۔ جب پولیسٹر اور نائلون جیسے پلاسٹک فائبرزسے بنے کپڑے دھوئے جاتے ہیں تو یہ کپڑے انتہائی باریک فائبر خارج کرتے ہیں جو پانی کے فضلے سے ہو کر ماحول کا حصہ بن جاتے ہیں۔ حال ہی میں اے سی ایس انوائرنمنٹل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی واٹر میں پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں معلوم ہوا ہے کہ ہاتھوں سے کپڑے دھونا مائیکرو پلاسٹک کی اس آلودگی کو بڑی حد تک کم کرسکتا ہے۔ چین کی ہنگژو ڈیئنزی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محققین کی ٹیم نے ایک تحقیق کی جس کا مقصد مختلف انداز میں ہاتھ سے کپڑے دھونے کے سبب خارج ہونے والے مائیکرو پلاسٹک فائبرز کے متعلق جاننا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے