صحت

پانچ منٹ روزانہ سانس کی مشقوں سے ڈپریشن میں کمی ممکن

پانچ منٹ روزانہ سانس کی مشقوں سے ڈپریشن میں کمی ممکن

اسٹینفرڈ: ہم ہروقت سانس لیتے رہتے ہیں لیکن شعوری (مائنڈفل) انداز میں سانس لینے سے نہ صرف خون میں آکسیجن بڑھتا ہے بلکہ اس سے ڈپریشن میں کمی اور موڈ میں بہتری ہوسکتی ہے۔ اب ماہرین کا اصرار ہے کہ روزانہ صرف پانچ منٹ سانس کی مشق کرنے سے چند دنوں میں مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں اور ڈپریشن میں واضح کمی ہوسکتی ہے۔ اب تجربات سے اس کے غیرمعمولی نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس ضمن میں اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے سائنسداںوں نے 108 افراد کو ایک ماہ تک سانس کی مشقیں کروائیں، جو ماہرین کے بقول مراقبہ سے بھی زیادہ مثرثابت ہوئی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سانس کی مشقیں بہت مثر اور تیربہدف ثابت ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ ڈپریشن دور کرنے والی ادویہ جیسی تاثیر رکھتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے