انٹرٹینمنٹ

ممبئی کا ٹریفک اذیت ناک ہے سونم کپور

ممبئی کا ٹریفک اذیت ناک ہے سونم کپور

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارتی شہر ممبئی کے ٹریفک کو اذیت ناک قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ اداکارہ کا سفر کے دوران برا دن گزرا جس کا غصہ انہوں نے سوشل میڈیا پر نکالا۔ سونم کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ممبئی کی آلودگی اور ٹریفک کے مسائل پر بات کی۔ بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جوہو میں اپنے گھر سے بینڈ اسٹینڈ کا سفر کر رہی تھی جس کے لیے مجھے ایک گھنٹے کا وقت لگا، ممبئی میں گاڑی چلانا اذیت ناک ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ شہر میں بہت زیادہ تعمیراتی کام اور جگہ جگہ کھدائی نے آلودگی میں اضافہ ہی کیا ہے، یہ کیا ہو رہا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے