صحت

درمیانی عمر میں ذہنی دباؤ ڈیمینشیا کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے

درمیانی عمر میں ذہنی دباؤ ڈیمینشیا کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے

ہیلسنکی: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر میں دبا، گھبراہٹ یا تھکاوٹ ڈیمینشیا کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے۔ درمیانی عمر زندگی کا وہ حصہ ہوتا ہے جب زیادہ تر لوگ نوکری، خاندان اور معاشرتی معاملات میں مصروف ہوتے ہیں لہذا ذہنی طور پر بے سکونی میں مبتلا ہونا کوئی غیر معمولی چیز نہیں ہے۔ لیکن تازہ ترین تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ یہ ذہنی کیفیت ڈیمینشیا کے امکانات میں 24 فی صد تک اضافہ کر سکتی ہے۔ فِن لینڈ کی یونیورسٹی آف ہیلسنکی سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے 45 سال تک ( 1972-2017) تقریبا 68 ہزار افرادکا مختلف دورانیوں میں سروے لیا۔ تحقیق کے شرکا سے نفسیاتی عوامل سے متعلق سوالنامے بھرنے کا کہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے