دنیا

حکم ملا تو ایران کے جوہری مراکز پر حملہ کردیں گے اسرائیلی فوج

حکم ملا تو ایران کے جوہری مراکز پر حملہ کردیں گے اسرائیلی فوج

تل ابیب: اسرائیل کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اگر ملکی قیادت نے حکم دیا تو ایران کے جوہری مراکز پر حملے میں زرا دیر نہیں لگائیں گے۔ العربیہ نیوز کے مطابق اسرائیل کے اعلی افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کی جوہری تنصیبات ہر وقت ہمارے نشانے پر ہیں جیسے ہی ملکی قیادت حکم دے گی، حملہ کردیں گے۔ اسرائیلی اعلی فوجی افسر نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت ملکی قیادت حملے کی تیاری کا حکم دے چکی ہے جس کے تناظر میں جنگی طیاروں اور گولہ بارود کی خریداری جاری ہے تاکہ حملوں کو موثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔ العربیہ سے گفتگو میں اسرائیلی فوج کے عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ شام میں ایران کی فوجی پوزیشن کو متاثر کرنے کے لیے وہاں بھی دور درراز علاقوں میں ایرانی عسکری ٹھکانوں پر کارروائی کرتے رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے