ممبئی: بھارتی ٹی وی اسٹار تیجسوی پرکاش کا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنے مالی معاملات اور سرمایہ کاری کا خود ذمہ دار ہونا چاہیے۔ بھارتی ڈرامے ناگن میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ تیجسوی پرکاش کا کہنا ہے کہ خواتین کا اپنے پیروں پر کھڑا ہونا بیحد ضروری ہے اور ان کا پیسوں کیلئے مردوں پر انحصار کرنا احمقانہ ہے۔ اداکارہ نے خواتین کی خود مختاری پر زور دیتے ہوئے مالی مشوروں کیلئے مردوں پر بھروسہ کرنے والی خواتین کو بیوقوف قرار دیا۔ تیجسوی پرکاش نے کہا کہ خواتین کو اتنا شعور اور خودمختار ہونا چاہیے کہ وہ اپنے فیصلے خود لے سکیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے ایک گھر خریدا تھا جس کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ ان کے بوائے فرینڈ کرن کندرا نے انہیں خرید کر دیا ہے –
انٹرٹینمنٹ
پیسوں کیلئے مردوں پر انحصار کرنا بیوقوفی ہے تیجسوی پرکاش
- by web desk
- جنوری 16, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1333 Views
- 2 سال ago