وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں اعتماد کا ووٹ پی ٹی آئی کے کہنے پر لیں خود بھی لے سکتے ہیں، ہمارے نمبر اللہ کے فضل سے پورے ہیں، کوئی ہچکچاہٹ والی بات نہیں۔ خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی طرف سے اعتماد کے ووٹ کا کہا گیا تو لے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دیوار سے نہیں لگے گی، سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، پارٹی کو نقصان نہیں ہوا، سوشل میڈیا سے لوگ زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے ہم پر کوئی دبا نہیں ہے، نواز شریف کے پاکستان آنے کی تیاری مکمل ہے، ان کے ساتھ سانحہ ہوا ہے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ناصر کھوسہ پر ہماری مفاہمت نہیں ہے،