پاکستان

پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل شوکاز نوٹس جاری وضاحت طلب

پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل شوکاز نوٹس جاری وضاحت طلب

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ لاہور میں چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کے بیانات پر اجلاس طلب کیا جس میں طارق بشیر چیمہ، سالک حسین اور شافع حسین شریک تھے۔ شوکاز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کا صوبائی صدر پارٹی کو دوسری جماعت میں ضم نہیں کرسکتا۔ نوٹس کے مطابق پرویز الہی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت دیں، وضاحت آنے تک پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل رہے گی۔ پرویز الہی کو 7 دن کے اندر اپنے غیر آئینی اقدام کی وضاحت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، وضاحت نہ دینے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے